اتوار - 2 اکتوبر - 2022

، حرمین سے قالین ہٹالیے گئے یہ اقدام حرمین شریفین کو کورونا وائرس سے پاک رکھنے کے لیے احتیاطی طور پر کیا گیا ہےادعیہ وہاج کی رپورٹ

حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کرونا وائرس کے انسداد کے حوالے سے حرمین میں اب تک کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا‘۔اجلاس میں یہ بات محسوس کی گئی کہ قالین کرونا وائرس کی منتقلی کا ذریعہ ہوسکتے ہیں لہذا فیصلہ ہوا کہ حرمین شریفین کے تمام حصوں سے قالین ہٹا لیے جائیں۔اجلاس نے کہا ہے کہ ’فرش دھونا اور اس پر جراثیم کش ادویہ استعمال کرنا آسان ہے، قالین کے مقابلے میں فرش کی صفائی زیادہ یقینی ہوسکتی ہے‘۔انتظامیہ کے سربراہ نے کورونا وائرس کے انسداد کی کوششوں کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی تاکید کی ہے

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔