منگل - 4 اکتوبر - 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

میڈیا رپورٹس.پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے.آرمی چیف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
زندگی کے مختلف جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے انکی موت پر اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے.مرحوم کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے او ر آغا خاں ہسپتال کراچی میں زیر علاج رہے .سیاسی امور میں وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی تھے.پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ کراچی میں آج بعد نماز عصر مسجد عائشہ خیابان اتحاد میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔