اتوار - 2 اکتوبر - 2022

آٹا چینی کے بحران کے ذمہ داروں کے لئے وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا.

ویب سے.وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آٹا اور چینی کے بحران کا نوٹس لے لیا.انھوں نے اعلان کیا ہے کہ اس بحران کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی.انہوں نے کہا ہے کہ منگل کے روز ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں عوامی بنیادی ضروری غذائی اجناس کی قیمتوں میں‌کمی کے لئے مختلف اقدامات کرے گی.ان کا کہنا ہے کہ آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے .قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی.

انھوں نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں کہا ہے کہ

مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے”

میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔