منگل - 4 اکتوبر - 2022

ادرک کی چائے کے فوائد:سردیوں میں سردی کے اثرات کو کم کرنےکا موثر ذریعہ

سردیوں میں موسمی اثرات،پانی کا کم استعمال اور یگر عوامل کی بناء پر قوت مدافعت متاثر ہو جاتی ہے.ایسے میں سردی کا ذیادہ احساس اور بڑی عمر کے لوگوں میں جوڑوں پٹھوں کی تکلیف عام بات ہے .
قدرت نے ان اثرات سے بچاؤ کا آسان سا حل عطا کیا ہے .اک ایسی چیز جو کچن میں موجود رہتی ہے یعنی ادرک،اس کی چائے کے فوائد بے انتہا ہیں چند ایک کا ذکر معلومات عامہ کے طور پہ کیا جا رہا ہے.
اسکی چائے کو لیمن،شہد اور پودینہ کی مدد سے اور بھی ذائقہ دار بنایا جاسکتا ہے.
1. سفر پہ جانے سے پہلے اسکا ایک کپ متلی اور قے کی پیش بندی کا ذریعہ ہے.
2.ادرک انفلیمشن کو کنٹرول کرتی ہے اسکی چائے نا صرف کسی بھی سوزش کا علاج ہے بلکہ انٹی انفلیمیٹری خصوصیات کی بناء پر سوزش کو ابتداء میں ہی ختم کرسکتی ہے.ادرک کی چائے کے علاوہ اسکا لیپ سوجن زدہ جوڑوں کو بھی آرام دیتا ہے.
3-ادک کی چائے سردیوں میں سانس کی جھکڑن کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی الرجی کی تکلیف میں بھی موثر ہے.

4-انٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی بناء پر قوت مدافعت کو بڑھانے میں مددگار ہے

ادرک کی چائے میں پرسکون خصوصیات ہیں جو آپ کے تناؤ اور تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ یہ اسکی  مہک اور شفا بخش خصوصیات کے امتزاج کی وجہ سے ہے۔

5-نظام انہضام کی اصلاح کرکے بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے

نوٹ:اگر آپ دواوں کا استعمال کر رہے ہیں  تو اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کریں۔

یہ بھی چیک کریں

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام استقبال رمضان کی مناسبت سے خواتین کی ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کی مہمان خصوصی معروف سعودی صحافی سمیرا عزیز تھی ۔

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام استقبال رمضان کی مناسبت سے خواتین کی ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کی مہمان خصوصی معروف سعودی صحافی سمیرا عزیز تھی ۔

جدہ ( ادعیہ وہاج سے ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاک میڈیا جرنلسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔