منگل - 4 اکتوبر - 2022

ارالحکومت الریاض میں مجلس پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم بزمِ یارانِ ریاض کے صدر عقيل قریشی کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد

ریاض-(ملک ناظم سے) دارالحکومت الریاض میں مجلس پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم بزمِ یارانِ ریاض کے صدر عقيل قریشی کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی نظامت کے فرائض مخدوم امین تاجر نے سر انجام دیئے تقریب سے خطاب میں مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالراوف نے کہا کہ عقیل قریشی اور ان کی ادبی خدمات پاکستانی کمیونٹی کے لئیے ایک روشن مثال ہے اور عقیل قریشی ہماری قرآن کلاس کے بھی ساتھی ہے اور امید کرتے ہیں عقیل قریشی اپنی یہ خدمات پاکستان میں بھی جاری رکھے گے تقریب سے خطاب کرتے ھوے معروف ادبی تنظیم بزمِ یارانِ ریاض کے صدر عقيل قریشی کا کہنا تھا کہ 42 سالوں سے سعودی عرب میں رہا اور پاکستانی کمیونٹی کے پیار کو کبھی نہیں بھولوں گا پاکستانی کمیونٹی ایک گلدستہ کے مانند ہے عقیل قریشی نے میڈیا کے حوالے سے کہا کہ جس طرح پاک یونائٹیڈ میڈیا فورم پاکستانی کمیونٹی کی سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھو گا اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صدر وسیم خان کی صحافتی خدمات کو بھی سراہا دیگر مقررین میں سرور خان، عمر فاروق، اسلم عاشق، میاں حامد ،بابائے ریاض ،ریاض چوہدری ،محمود باجوہ ،عزیز ،مخدوم امین تاجر نے بھی عقیل قریشی کی پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا

یہ بھی چیک کریں

زندگی نام ہے مر مر کے جئے جانے کا -فانی بدایونی

اردو ادب میں خدائے سخن میر کے بعد جس شاعر کے یہاں سب سے زیادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔