جدہ( وقار الزمان کیانی سے )اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں کم و بیش دس ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی میں صحافی کے گھر لاکھوں روپے لوٹ لئے پولیس نے واردات کے24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایف آئی آر بھی درج نہ کیتفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب دس کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے مقامی صحافی وقارالزمان کیانی اور عدنان کیانی کے گھر گھس کر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کردیا اور سوٹ کیس الماری کے تالے توڑ کر کر نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے بعدازاں اہل خانہ نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی لیکن 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس نے ابتدائی معلوماتی رپورٹ درج نہ کی صحافی کے مطابق ان کے پاس 26 ہزار سعودی ریال اور سونے کے 10 تولہ دو سیٹ اور پاکستانی روپے گھر میں موجود تھے ڈکیتی کی کل مالیت 50 لاکھ روپے تک ہے دارلحکومت اسلام آباد کا علاقہ کورال جرائم پیشہ افراد کا مرکز بن چکا ہے جہاں ڈکیتی اور راہزنی کیوارداتیں روزانہ کا معمول بن چکا ہے
