منگل - 4 اکتوبر - 2022

اعصام الحق قریشی نیویارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک ۔ (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ اے ٹی پی نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے ابتدائی میچ میں برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا مقابلہ جان اسنر اور ٹومی پال پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ امریکہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز رائونڈ 16 میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان حریف جان اسنر اور ٹومی پال پر مشتمل امریکی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-6(7-3)سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔