پیر - 3 اکتوبر - 2022
مسلم لیگ ن کے قائد امیرمقام کا خطاب

الجبیل-سعودی عرب.تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا.مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کے صدر انجینئر امیر مقام

تبدیلی کا نعرہ مارنے والوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ۔ انجینئر امیر مقام ۔
کشمیر کا سودا کرنے والے مگرمچھ کے آنسو نہ بہائیں عوام ان کو جان چکی ۔ انجینئر راجہ عابد چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب ۔
جبیل سعودی عرب : گزشتہ رات سعودی عرب کے شہر جبیل میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس کے مہمانخصوصی مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کے صدر انجینئر امیر مقام تھے جن کو دمام ائیر پورٹ سے جلسہ گاہ تک پرجوش استقبال کر کے لایا گیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے 17 ماہ میں ملک کا دیوالیہ نکال دیا ، غریب عوام کو آٹا، چینی ، دوائیوں اور بنیادی استعمال کی چیزیں مہنگی کر کے جینا دوبھر کر دیا ۔ عالمی سطح پر ایٹمی توانائی رکھنے والے ملک کو عزت و احترام کا جنازہ نکال دیا ۔ میاں نواز شریف کے دور میں جو جو ترقیاتی منصوبوں کا وعدے کئے سب پورے ہوئے اور یہ نالائق ٹیم پشاور میں ایک بی آر ٹی کو اربوں روپے لگا کر بھی مکمل نہ کر سکی۔یہ لوگ سیاسی انتقام لے رہے ہیں مجھ سمیت بہت سارے پارٹی راہنماؤں کے خلاف نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے اور مجھے میاں نواز شریف سے وفاداری نبھانے کے جرم میں میرے بیٹے کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھ پر سات خودکش حملے ہوئے میں نے عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹا تو یہ لوگ مجھے کسی صورت دھمکا نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ مڈل ایسٹ والے بہت جلد عمران خان کو بہترین ڈرائیور کا ایوارڈ دیں گے ۔
انجینئر راجہ عابد چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی شہ رگ کاٹنے والوں کو کشمیر کا سودا کرنے پر قوم کبھی معاف نہیں کرے گی آج کشمیری عوام حکومت وقت کی خاموشی پر سوال کرتے ہیں کہ ہمارے دکھوں کا مداوا کب ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ نالائق اعظم نے غریبوں سے سکھ کا سانس چھین لیا ہے اور مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانی آج بھی میاں نواز شریف سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور جو آخری سانس تک جاری رہے گی کیونکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی صرف میاں نواز شریف کے دور میں ہی ہوئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر خالد اکرم رانا نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں اور انجینئر امیر مقام جیسے بہادر لوگ میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی ہے پارٹی کو مضبوط کرنے میں ہر قربانی کے لیے تیار ہیں ۔
راجہ طالب سینئر رہنما مسلم لیگ ن جبیل نے کہا کہ تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ ہماری نیت صاف ہے اور اس صاف نیت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ بغاوت کا وقت اچکا ہے لوگ اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ۔
راجہ یعقوب صدر یوتھ ونگ سعودی نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے کا اعادہ کیا ۔
حاجی حیات خان سینئر راہنما نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ امیر مقام صاحب کی دعوت دی جائے جو آج انہوں میں قبول کر کے کارکنوں کو عزت بخشی ۔
سٹیج کے فرائض ملک عاقب جاوید نے سرانجامدیئے ۔
انجینئر امیر مقام نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور ایک بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

شرکاء ومقررین –تصاویر کی زبانی

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔