اتوار - 2 اکتوبر - 2022

الخبر۔پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹ ماسٹرز کلب الخبر کی جانب سے سعودی عرب میں سب سے پہلے گیول کلب کا افتتاح۔جویریہ اسدکی رپورٹ

پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹ ماسٹرز کلب الخبرکی جانب سے الخبر کے مقامی ہوٹل میں مورخہ ۲۵ جنوری کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد الخبر میں موجود پاکستانی بچوں اور نوجوانوں کے لئے سب سے پہلے گیویل کلب کا افتتاح تھا۔ پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے صدر ڈی ٹی ایم عمر فاروق نے اپنی افتتاحی تقریر میں تمام حاظرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے یوتھ لیڈر شپ کے کامیاب انعقادکےبعد اور والدین کے پرزور اصرار پر اس کلب کی بنیاد رکھی جارہی ہے تاکہ ہم آج کے نوجوانوں کو مستقبل کے لیڈرز کی صورت میں پروان چڑھتا دیکھیں۔یہ کلب ان کی تقریری اور قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔ صدر کلب نے مینٹرز اور تمام گیویلیرز کی باہمی مشاورت کے بعد کلب کا نام گرین ایمبیسیڈرز گیول کلب نامزد کیا۔ کلب کوآرڈینیٹر کہکشاں شرجیل نے تمام بچوں کا نام گیول میمبرز کے طور پر اندراج کیا۔
بعدازاں صدر کلب نے نوزائیدہ کلب کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے میمبرز کے نام بھی نامزد کئےجن میں صدر کلب ابراہیم عمر؛وی پی ایجوکیشن حمزہ احسن؛ وی پی میمبرشپ جویریہ اظہر؛ وی پی پبلک ری لیشنز فیض علی حسن؛ سیکریٹری مصاب احمد خان؛ ٹریجر علیبہ دلشاد؛ سارجنٹ آرم علی بصیر اور ابوبکر شرجیل شامل ہیں۔
یہ کمیٹی چھ جون تک اپنے فرائض انجام دے گی۔کمیٹی کے میمبرز اپنےمینٹرز کی معاونت سے ہراجلاس کا ایجنڈا تیار کریں گے۔ ہر مہینے کا دوسرا اور چوتھا ہفتہ اجلاس کےلئے مختص کیا گیا ہے تاکہ تمام میمبرز پہلے سے اپنی تقاریر اور اجلاس کے ایجنڈےکے مطابق تیاری کرسکیں۔ تمام گیول میمبرز نےاس افتتاحی تقريب میں بہت جوش اور جذبہ کے ساتہ حصہ لیا اور ہر اجلاس میں موجودگی کا عہد کیا۔
آخر میں ایک پر تکلف ناشتےکا اہتمام بھی کیا گیا اور اگلےاجلاس کےایجنڈےسےسب گیول میمبرز کو آگاہ کیا گیا جوکہ مورخہ ۸ فروری کو منعقد کیا جاۓ گا۔ تمام والدين نے ٹوسٹ ماسٹرز کی کوششوں کو سراہا اور کلب کی کامیابی کےلئے دعائیہ کلمات سے بھی نوازا۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔