منگل - 4 اکتوبر - 2022

  الخبر. الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد .الخبر سے جویریہ اسد کی رپورٹ

الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے نئے سال کے آغاز میں ایک شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد خواتین اور بچوں کو ایک معیاری تفریح فراہم کرنا تھا۔ اس تقریب کا انعقاد کلب کی بانی جویریہ اسد اور کوارڈینیٹرز صبا ادریس اور سعدیہ تجمل نے کیا
تقریب میں کلب کی ممبران نے مختلف نوعیت کے اسٹال لگاۓ جن میں کپڑے؛جیولری؛ کاسمیٹکس ؛مزیدار پکوان اور بچوں کےکیک وغیرہ شامل تھے۔ مختلف کمیونٹیزسے تعلق رکھنے والی خواتین نے فیسٹیول میں شرکت کی۔ کلب کی جانب سے بہترین میک اپ آرٹسٹ کا مقا بلہ بھی کرایا گیا تاکہ خواتین اس شوق کو پیشہ وارانه انداز میں اپنا سکیں ۔ مقابلے کا تجزیہ تجربه کار میک اپ آرٹسٹ زکیہ نور اون سعدیہ تجمل نے کیا۔ رانیہ فیصل پہلے جبکہ فرخندہ سحر اور عائشہ سلیمان دوسرے اور تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنا پائیں۔ شفق عمران اور نازش شکیل کی جانب سے جیتنےوالی خواتین کو تحائف بھی دیۓ گئے۔
اس تقریب میں بچوں میں ماحولیاتی آلودگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ایک ری سایکلنگ آرٹ نمائش بھی کی گئ جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے اپنے بنائے ہوئے آرٹ کے نمونے پیش کئے۔ رائسنگ سٹار پری اسکول کے بچوں نے پرنسپل غزل اسامہ کی سربراہی میں خاص طور پر اس نمائش میں حصہ لیا اور حاظرین سے داد پائ۔ کلب کی جانب سے کلب کے چھٹے شمارےکا بھی افتتاح کیا گیا۔ کلب کی جانب سے قرعہ اندازی میں نام نکلنےوالی خواتین کو تحائف بھی دئے گئے۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔