اتوار - 2 اکتوبر - 2022

   الخبر سعودی عرب میں  رنگا رنگ بسنت میلے کا اہتمام ۔الخبر سے جویریہ اسد کی رپورٹ

الخبر (جویریہ اسد سے )دہران کائٹ کلب اور کائٹ کلب آفیشیل کی جانب سے مورخہ ۱۴ فروری کو الخبر میں ایک رنگا رنگ بسنت میلے کا اہتمام کیا گیا ۔پاکستانی کمیونٹی نے اس میلے میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ آسمان پر اڑتی ہوئ رنگ برنگی پتنگوں نے پردیس میں دیس کا لطف جگا دیا۔ ہر عمرکے مرد؛عورت؛بچے اور بوڑھے نے اس میلے میں دلچسپی ظاہر کی۔ پتنگ باز پینچ لڑا کر ایک دوسرے پر سبقت لے جاتے ہوۓ نظر آۓ اور پتنگ کٹنے پر بو کاٹا کے نعرے لگا کر تہوار سا سماں پیدا کرتے رہے۔
میلے کو پر رونق بنانے کے لئے الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے مختلف نوعیت کے پکوان کے اسٹال بھی لگاۓ گۓ۔ اسکےعلاوہ خواتین کی دلچسپی کے لۓ کپڑوں؛ پرفیومز ؛مہندی کےاسٹال بھی موجود تھے ۔ بچوں کے لئے فیس
پینٹینگ اور غباروں کا اسٹال بھی موجود تھا۔
آرگنائزرز عمران صدیقی اور فواد ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایسے میلے پاکستانی کمیونٹی کو ایک معیاری تفریح فراہم کرتےہیں اور وہ پتنگ بازی کےشوق سےلطف اندوز ہوتے ہیں۔ آخرمیں اچھی کارکردگی دکھانے اور قرعه اندازی میں نام نکلنے والوں کو انعامات بھی دیۓگۓ۔شرکاء نے اس میلے کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رنگا رنگ بسنٹ میلہ کی ویڈیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔