منگل - 4 اکتوبر - 2022

الراشد ریسیڈنس ٹاورز کی انتظامیہ کی جانب سے ایک کمیونٹی میلے کا انعقاد.الخبر سعودی عرب سے جویریہ اسد کی رپورٹ

الخبر۔ ۔جویریہ اسد سے۔الراشد ریسیڈنس ٹاورز کی انتظامیہ کی جانب سے ایک کمیونٹی میلے کا انعقاد
الراشد ریسیڈنس ٹاورز کی انتظامیہ کی جانب سے ایک کمیونٹی میلے کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد فیملیزکو ایک معیاری تفریح فراہم کرنا تھا۔ اس میلےمیں مختلف کاروباری کمپنیز اور خواتین نے اپنے کاروبار کے فروغ کے لئے اسٹال لگاۓ۔ جن میں روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی مصنوعات جیسے ملبوسات؛جیولری؛قالین؛غذائ اشیاہ؛آرائشی سامان؛پینٹنگز وغیرہ شامل تھیں۔
بچوں کی تفریح کے لئے مختلف نوعیت کے گیمزبھی رکھے گۓ تھے۔ یہ میلہ الخوبر میں موجود مختلف ممالک جیسے پاکستان؛انڈیا؛فلپائن؛ نایجیریا؛لبنان؛مصراورترکی وغیرہ سے تعلق رکھنے والی فیملیز کے لۓ لگایا گیاتھا۔ منتظمین میں شامل میمبر شیفالی سعید کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات مختلف کمیونٹیز میں روابط پیدا کرنے اور ایک دوسرے کی تہذیب کوفروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ میلےمیں شریک فیملیز شاپنگ سے لطف اندوز ہوۓ اور منتظمین کی کوشششوں کو سراہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔کمیونٹی میلہ کی ویڈیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔