منگل - 4 اکتوبر - 2022
علامہ صدیق ارشد فائل فوٹو

.الریاض:پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ریاض کے سینیئر رہنما حافظ ارشد محمود کو ناگہانی صدمہ،انکے والد علامہ صدیق ارشدکا پاکستان میں انتقال پاکستانی کمیونٹی کا اظہار رنج غم

ریاض( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ریاض کے سینیئر رہنما حافظ ارشد محمود کے والد محترم علامہ صدیق ارشد رضائے الہی سے پاکستان میں وفات پا گئے ہے ان کی وفات پر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ یعقوب ،، پاکستانی کمیونٹی اور مسلم لیگ ن ریاض کی اعلی قیادت کی جانب سے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا تعزیتی پیغام میں تمام دوستوں نے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ حافظ ارشد محمود کے والد خاندان کے بڑے بزرگوں میں سے تھے، انتہائی شفیق، محبت کرنے والے، علم و دین کے پیکر، جن سے ان کا ہمیشہ والہانہ محبت، دوستی، خلوص اور عقیدت وابسطہ رہی۔ ہمیشہ اسلامی تعلیمات اور قرآن پاک کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ہمیشہ تلقین کی۔ اپنے بیش بہا علم، افہام وتفہیم اور دیگر دینی اور دنیاوی تربیت سے ہزاروں کو فیض یاب کیا اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔