منگل - 4 اکتوبر - 2022

الریاض: تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ 201 دن سے بھارت کی 8 لاکھ افواج نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر لاک ڈان کیا ہوا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق وزیراطلاعات و نشریات سردار عابد حسین عابد

الریاض:ملک ندیم سے۔ تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ 201 دن سے بھارت کی 8 لاکھ افواج نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر لاک ڈان کیا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے جذبے میں کوئ کمی نہیں آسکی۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق وزیراطلاعات و نشریات سردار عابد حسین عابد نے ریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں خطاب میں کہی۔

ریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور کی زیر صدارت آزاد کشمیر سے آئے ہوئے سابقہ وزیراطلاعات و نشریات سردار عابد حسین عابد کے اعزاز میں عشائیہ تقریب سجائ گئ جس میں مختلف مکتبئہ فکر اور جماعتوں کے نمائندوں سمیت کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی آزادی کشمیر کے سابقہ وزیراطلاعات و نشریات سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ 201 دن سے بھارت کی 8لاکھ افواج نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر لاک ڈان کیا ہوا ہے ۔ حالت یہ ہے کہ تعلیمی ادارے بند ، نماز جمعہ کے اجتماعات سمیت لوگوں کے بنیادی حقوق تک پورے نہیں کرنے دیئے جارہے۔ مودی جتنا بھی ظلم کر لے کشمیریوں کی جدوجہد آذادی کو سرد نہیں کر سکتا ۔ آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے ہر فرد خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

تقریب سے پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کی سینئر قیادت جن میں سردار رزاق خان ، محمد ریاض راٹھور ، محمد خالد رانا ، احسن عباسی ،سردار نصیر ،پرویز کھٹانا ، وسیم ساجد ، حافظ عبدالوحید ،جہانگیر بدر، فہیم متلا، اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی آذادی کے لیے اپنی تمام تر کوشیش بروئے کار لانے کا عزم کیا اور کہا کہ مودی سرکار اور اس کا ہندوستان جلد ٹکڑے ٹکڑے ہوگا اور کشمیری بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گئیں۔ ۔ تقریب میں حسن اور حسین دو بھائیوں نے کشمیر اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل(رپورٹ پرنس امجد گھوٹو) سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔