منگل - 4 اکتوبر - 2022

الریاض.تحریک لبیک پاکستان کےکارکنان کی جانب سے محفل اور مٹینگ کا اہتمام.صدارت پیرسیدسخاوت شاہ اور پیر سید اجلال حیدر شاہ نے کی

ریاض (ناظم علی عطاری ) تحریک لبیک پاکستان سعودی عرب کے شہر الریاض میں کارکنان کی جانب سے محفل اور مٹینگ کا اہتمام کیاگیاجس کی صدارت پیرسیدسخاوت شاہ اور
پیر سید اجلال حیدر شاہ نے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا گیا تقریب کی میزبانی مجاہد تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان
علامہ حافظ عبد الوھاب اور ان کے رفقاء نے کی
الریاض سے کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔جن میں خصوصی شرکت شبیر شوکت نے کی خصوصی خطاب
علامہ پیر سید فرخ حسین شاہ ؛ علامہ نورالحسن شاہ ہاشمی ؛ علامہ حافظ گلفام اویسی اور علامہ عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان مبارکہ بیان کی اور موجودہ حالات کے پیش نظر سعودی عرب کے کارکنان سے اپیل کی کہ اسلام مخالف قوتوں کے خلاف متحد ہو کر کام کریں آج جو لبرل ازم کے نام پر پاکستان میں بے حیائی پھیلانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے اس کو ناکام بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کوششیں جاری رکھیں تقریب کے آخر میں سعودی عرب اور پاکستان کی سالمیت اور پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔