اتوار - 2 اکتوبر - 2022

الریاض: مسجد نبوی ﷺ کے موذن الشیخ ڈاکٹر ایاد احمد الشُکری کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد  مختلف مکتبئہ فکر اور کمیونٹی کے لوگوں کی عقیدتمندانہ شرکت۔.نورالحسن گجر کی رپورٹ

سعودی دارالحکومت ریاض میں مکتبئہ دارالسلام کے بانی عبدالمالک مجاہد کی رہائش گاہ پر مسجد نبوی صلی الله عليه وآلہ وسلم کے موذن الشیخ ڈاکٹر ایاد احمد الشُکری کے لیے اعزازی عشائیہ تقریب سجائ گئ۔ موزن مسجد نبویﷺ ڈاکٹر ایاد احمد شکری نے آزان کا کچھ جزو سنایا اور بڑے خوبصورت الفاظ کے ساتھ آذان کے مطالب و مفہوم کی خوبصورت تشریح کی اور کہا کہ اللہ کے سواکوئ عبادت کے لائق نہیں اور اگر دنیا و آخرت میں کامیاب ہونا چاہتے ہو تو رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم کی زندگی کو رول ماڈل بناو اور حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرو۔ موزن مسجد نبوی ؐﷺ نے غزوہ احد کے حوالے سے بھی بات کی اور مختلف ایمان افروز واقعات
بھی سنائے۔

مکتبئہ دارالسلام کے بانی عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ پاکستانی قوم موزن بیت اللہ شریف اور موزن مسجد نبوی کو بڑی عقیدت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ اور میں پوری کمیونٹی کی طرف آپ کا مشکور ہوں آپ نے آج ملاقات کا سب کو شرف بخشا۔آخر میں پاکستان سمیت پوری عالمی برادری خصوصاً بھارتی دہشت گردی کا شکار مسلمانوں کی سلامتی اور اسکے استحکام کے لئے دعا بھی کی گئی۔

(انہوں نے میڈیا سے بھی بات چیت کی،اہالیان پاکستان کا باالخصوص ذکر ان الفاظ میں کیا۔ ( ترجمہ:

"اہل پاکستان اسلام سے محبت کرنے والے بڑے بابرکت اور خیر والے لوگ ہیں۔
اللہ تعالی پاکستان کو ہر فیلڈ میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔
میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ ہماری بھلائی اور کامیابی کتاب و سنت کے ساتھ گہری وابستگی میں ہے۔صحابہ کرام سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

” اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو حوض کوثر کا پانی نصیب ہو تو قرآن و سنت کو تھام لیجئے۔اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی و کامرانی ہے

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔