اتوار - 2 اکتوبر - 2022

.الریاض :پاکستان اور سعودی کا تعلق ہمیشہ مثالی،قریبی اور بھائیوں والا رہا ہے.قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ کا ریاض میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب

پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق ہمشیہ سے بہت ہی بھائیوں والا ، قربت والا تعلق رہا ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔ پاکستان سعودی عرب کے بغیر اور سعودی عرب پاکستان کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ بات قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین

قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور سابقہ وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے اعزاز میں عشائیہ تقریب سجائ گئ جس میں مختلف مکتبئہ فکر اور جماعتوں کے نمائندوں سمیت کارکنان نے شرکت کی۔

آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق ہمشیہ سے بہت ہی بھائیوں والا ، قربت والا تعلق رہا ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔ مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب نے بھائیوں کی طرح پاکستان کا ساتھ دیا جس کو ہم کبھی بھلا نہیں سکتے۔

آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کے پاکستان کے کچھ اصولی موقف ہیں جن میں۔مسئلہ کشمیر سہرفرست ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آواز ہماری آواز ہے اور پاکستان بین الاقوامی ، سفارتی اور سیاسی سطح پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

افتاب احمد خان شیرپاؤ کا افغانستان کے ایشو پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے ۔ باڈر کے اس طرف بھی پختون بھائ ہیں اور اس طرف بھی ۔ اگر افغانستان کا امن خراب ہوتا ہے خون گرتا ہے تو ہمیں بہت تکلیف پہنچے گئ۔
اور آج خوشی کی بات یہ ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر 29 تاریخ کو ایک معاہدہ طے پاجائیگا جوکہ امن معاہدہ کی شکل میں ایک پیشرفت ہوگی جس سے امید ہے کہ افغانستان میں امن آجائیگا اور دونوں ملکوں کی عوام خوشحالی اور ترقی کی طرف پڑھے گی۔

عشائیہ تقریب کے اختتام پر
مرکزی چیئرمین قومی وطن پارٹی سعودی عرب – اقبال ودود نے چیئرمین سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور تمام مکتبئہ فکر اور جماعتوں کے نمائندوں کی چیئرمین افتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقات کروائ۔

آفتاب احمد خان شیر پاو نے ریاض میں اعزازی عشائیہ سے خطاب میں کہی۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔