اتوار - 2 اکتوبر - 2022
اسفندیار ولی خان کا سعودیہ میں خطاب

الریاض ۔کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنی بہن کی سلائی مشینوں کا حساب کتاب تو دیں,اسفندیار ولی خان -ریاض سےشاہ جہاں شیرازی کی رپورٹ

کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنی بہن کے سلائی مشین کا حساب کتاب تو دیں,اسفندیار ولی خان
ریاض (شاہ جہاں شیرازی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران آج جس طریقے سے دوسرے سیاسی قائدین اور ان کے بہنوں اور بیٹیوں کوسیاسی انتقام کا نشانہ بناکر عدالتوں میں گھسیٹ رہے ہیں صرف اتنا یاد رکھیں کہ کل ان کی بہنیں بھی اسی طرح عدالتوں کے چکر لگایا کریگی، ملک میں اس وقت کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنی بہن کے سلائی مشین کا حساب کتاب تو دیں۔ پختونوں کے گھر پہلے دہشتگردی کے نام پر برباد کردیے گئے اور پھر فوجی آپریشنز میں اُجاڑ دیے لیکن پچا س لاکھ گھروں کے منصوبے کا آغاز شیخوپورہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہورہا ہے۔ چئیرمین نیب کی ایک ہی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ پی ٹی آئی اور اتحادیوں کو بچا کر باقی اپوزیشن جماعتوں کی پگڑیاں اچھالیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاض میں باچا خان اور ولی خان کی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج پختون قوم ایک بار پھر تاریخ کی نازک موڑ پر کھڑی ہے،صوبہ بھر میں دہشتگرد ایک بار پھر متحرک ہورہے ہیں دیر میں طالبان کی ریلی حیران کن اور خوفناک ہے اے این پی پختونوں کو انہی مسائل کے حل اور مشترکہ لائحہ عمل کیلئے پختونوں کا قومی جرگہ منعقد کررہی ہے جس کا مقصد پختونوں کو مشترکہ نکات پر متفق کرکے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کوشش ہے کہ پختونوں کا ہر طبقہ ایک ہوجائے اور یہی وجہ ہے کہ پختون قومی جرگہ سے پہلے نئے ضم شدہ اضلاع کا جرگہ اور خواتین کا ورکرز کنونشن منعقد کررہے ہیں،تاکہ پختون قومی جرگہ میں اُن خواتین اور نئے ضم شدہ اضلاع کے معززین کے آراء کو بھی شامل کیا جائے۔اسفندیار ولی خان نے کہا کہ آج بھی بہت سی قوتیں اٹھارویں آئینی ترمیم میں ردوبدل کی خواہش مند ہیں،اُن قوتوں کوا تنا بتانا ہے کہ اگر اٹھارویں آئینی ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو یہ پاکستان کے وجود کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوگی،انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت کے بعد ملک میں این ایف سی ایوارڈ کا اجراء نہیں کیا گیا،جس کی ایک ہی وجہ ہے کہ وفاق کو ڈر ہے کہ نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں اور بلخصوص پختونخوا کا حصہ بڑھ جائیگا،جس کی وجہ سے وفاق نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء سے کترا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء سے پختونخوا کا حصہ 13 فیصد سے بڑھ کر 32فیصد ہوجائیگا جو کسی طور پر بھی طاقتور حلقے برداشت نہیں کرسکتے۔اسفندیار ولی خان نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کے پاس ماسوائے کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑا گاکے نعرے کچھ نہیں اگر وہ واقعی احتساب میں مخلص ہے تودوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والے سے پہلے وہ اپنی بہن کے سلائی مشین کا حساب کتاب دیں،انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب کی ایک ہی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بچا کر رکھیں اور باقی اپوزیشن جماعتوں کی پگڑیاں اچھالیں،جسٹس جاوید اقبال کو بی آر ٹی،بلین ٹری اور مالم جبہ سکینڈلز میں کرپشن نظر نہیں آتی،۔اسفندیار ولی خان نے اپنے خطاب میں باچا خان اور ولی خان کی سیاسی جدوجہد پر روشنی بھی ڈالی اور آخر میں اے این پی سعودی عرب کے تنظیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا۔:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔شرکاء و مقررین۔۔۔۔۔

اسفندیار ولی خان سعودی عرب

 

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔