نیویارک ۔ 19جون (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ اور کورونا وائرس کی نئی لہر سامنے آنا ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے قریب نرخ 0.2 فیصد گر کر 1723.23 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1730.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.3 فیصد گر کر 1720.48 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1726.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔