جمعرات - 2 فروری - 2023

’انشاءاللّہ’ لالا‘ جلد صحتیاب ہوجائیں گے‘

’انشاءاللّہ’ لالا‘ جلد صحتیاب ہوجائیں گے‘

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کے لیے قومی کرکٹرز دعاگو ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’لالا جس طرح آپ ہر مقابلے میں جیت جاتے ہو اِسی طرح آپ اس وائرس کو بھی شکست دیں گے اور جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گے۔‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سینئیر پلیئر اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  ’شاہد بھائی ہمارے ملک کے لیے آپ کی جو بھی خدمات ہیں وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں یاد رہیں گی۔‘

شعیب ملک نے لکھا کہ’آپ ایک فائٹر ہیں اور انشاءاللّہ آپ اس عالمی وبا سے بھی جیت جائیں گے اور بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے، میری ساری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔‘

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس مشکل گھڑی میں آپ نے پاکستان کی عوام کے لیے جو بھی کیا ہے اس سے مجھے یقین ہے کہ آپ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے کیونکہ اُن تمام لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں جن کی آپ نے مدد کی۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی۔

ان قومی کرکٹرز کے علاوہ اظہر علی، وہاب ریاض، شرجیل خان، عماد وسیم اور عمر امین سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شاہد آفریدی کی صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کیے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی لاک ڈاؤن کے آغاز سے فلاحی کاموں میں مصروف رہے، انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں عوام میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا تھا۔

اُنہوں نے گزشتہ روز مداحوں کو اپنے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ جمعرات سے اُن کی طبیعت ناساز تھی جس کے بعد اُنہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔ 

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔