منگل - 31 جنوری - 2023

آرمی چیف نے شہباز شریف کو فون کیوں کیا؟

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اوران کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ آرمی چیف نے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اپوزیشن لیڈر نے خیریت دریافت کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل آرمی چیف نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھی ٹیلی فون کیا تھا ۔ شیخ رشید کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں ہیں۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔