جمعرات - 2 فروری - 2023

آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے نابینا خواتین کیلئے کرکٹ ٹریننگ کا انعقاد

آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے نابینا خواتین کیلئے کرکٹ ٹریننگ کاانعقاد

آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے نابینا خواتین کے لیے کرکٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے نابینا خواتین اور لڑکیوں نے 5 روزہ کرکٹ ٹریننگ میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نابینا خواتین اور لڑکیوں کے مابین 10 اوورز کا فائنل میچ بھی کھیلا گیا جبکہ پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس ضمن میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ کو آسٹریلیا نے متعارف کروایا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم خواتین کو پاکستان کے مقبول کھیل میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے آسٹریلین کرکٹ بورڈ مجاز اتھارٹی ہے، آسٹریلین کرکٹ بورڈ اور پی سی بی اس معاملے پر بات چیت کررہے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل بڑی تعداد میں آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کے بہترین سفیر بن کر گئے ہیں۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔