اتوار - 2 اکتوبر - 2022
فوٹو -بی بی سی

اپنی مٹی اپنا کھیل.کبڈی ورلڈ کپ 2020.انڈین کبڈی ٹیم بغیر اجازت پاکستان کیسے پہنچ گئی.؟

پنجاب پاکستان میں منقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020میں ایک اور سوال اُٹھ کھڑا ہوا ہے کہ انڈین کبڈی ٹیم پاکستان کیسے پہنچ گئی۔

ایمیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا (اے کے ایف آئی) کے مطابق کسی ٹیم کو پاکستان میں میچ کھیلنے کے لیے جانے کی اجازت نہیں ہے۔بی بی سی کے مطابق اے کے ایف آئی کے

منیجر جسٹس ایس پی گارگ نے انڈین کبڈی ٹیم کی پاکستان میں ٹورنامنٹ میں شرکت پر سوال اٹھایا ہےبی بی سی کے صحافی  رویندر سنگھ رابن کی رپورٹ کے مطابق

وہ کہتے ہیں کہ ‘اجازت لیے بغیر جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائی گی۔ انڈین ٹیم کو کسی بھی ایسے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔’

انڈین کبڈی ٹیم کے کھلاڑی روی پرکاش کہتے ہیں کہ وہ انڈیا کی نمائندگی کرنے پاکستان آئے ہیں اور انھیں ٹیم پر اٹھائے جانے والے سوالات سے متعلق علم نہیں ہے۔

وسری جانب انڈین ٹیم کے بلااجازت پاکستان آنے کے بارے میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد سرور کہتے ہیں کہ یہ انڈیا کا اندرونی معاملہ ہے اور انھیں اس بارے میں علم نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن اس ٹورنامنٹ کو تسلیم کرتی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق پاکستان میں پہلی بار منعقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں میزبان ٹیم پاکستان کے علاوہ انڈیا، کینیا، برطانیہ، آسٹریلیا، ایران، آذربائیجان، کینیڈا، سیئیرا لیون اور جرمنی کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں

کبڈی ورلڈ کپ کے تحت نو فروری سے 16 فروری تک ہونے والے 24 میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں کھیلے جائیں گے۔

فائنل اور سیمی فائنل سمیت 14 میچز پنجاب سٹیڈیم لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔ آٹھ میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد جبکہ ظہور الہیٰ سٹیڈیم گجرات میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔