منگل - 4 اکتوبر - 2022

اپنے گھر والوں کے ساتھ انجوائے کرنے والی سرگرمیاں اپنائیں، ماہرین نفسیات نے لاک ڈاؤن کے دوران کے لئے تجاویز دے دیں

لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے والوں کے لیے ماہر نفسیات نے مشورہ دیا ہے کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ انجوائے کرنے والی سرگرمیاں اپنائیں۔

ماہر نفسیات کہتے ہیں کہ مثبت سوچ کے ساتھ اہلِ خانہ کے ہمراہ صحت مند وقت گزاریں اور ایسی سرگرمیاں اپنائیں جس میں آپ اپنے گھرانے کے ساتھ لطف اندوز ہوسکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تمام سرگرمیوں کی وجہ یہ ہے کہ بچوں پر بڑوں کی سوچ اثر انداز ہوتی ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہری گھروں تک محدود ہیں، تاہم ماہر نفسیات کہتے ہیں کہ گھروں میں رہنے سے جہاں بیماری کا خوف طاری ہوسکتا ہے وہیں احساس تنہائی بھی جنم لیتا ہے جس کے باعث انسان کے اندر قوت مدافعت کم ہو نے کاخدشہ رہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کیفیت سے بچاؤ کیلئے اچھی نیند لیں، روز مرہ کی سرگرمیوں کو ترتیب دیں۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر ذوالفقار کا کہنا تھا کہ بچے مسلسل گھروں میں رہنے سے چڑچڑے پن کا شکار بھی ہوسکتے ہیں، اس لیے انہیں مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھنا چاہیے۔

ایک اور ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد حرمین کے مطابق بچے ہوں یا بڑے، کورونا وائرس سے خود اور اپنی فیملی کو بچانے کے لیے تعمیری سرگرمیوں میں وقت لگا کر بہترین فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کو شکست دینے کا بہترین حل اپنے آپ کو محدود کرنا ہے، گھروں میں محدود ہونے کا مطلب بند ہونا نہ لیا جائے بلکہ فیملی کے ساتھ گزرنے والا بہترین وقت کے طور پر گزاریں۔

یہ بھی چیک کریں

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام استقبال رمضان کی مناسبت سے خواتین کی ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کی مہمان خصوصی معروف سعودی صحافی سمیرا عزیز تھی ۔

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام استقبال رمضان کی مناسبت سے خواتین کی ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کی مہمان خصوصی معروف سعودی صحافی سمیرا عزیز تھی ۔

جدہ ( ادعیہ وہاج سے ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاک میڈیا جرنلسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔