جمعرات - 2 فروری - 2023

اپوزیشن کا بجٹ تقریر کے دوران شور شرابہ۔ نعرے بازی

وفاقی وزیر حماد اظہر 2020-21 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں جس دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے شور شرابا اور نعرے بازی کی جارہی ہے ۔

بجٹ کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین میں احتجاجی بینرز تقسیم کیے گئے ، پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور ایم ایم اے اراکین نے احتجاجی بینرز اٹھا کر ہوا میں لہرائے اور ساتھ نعرے بازی کا سلسلہ شروع کر دیا۔

تقریر کے دوران ہی اپوزیشن اراکین میں بینرز تقسیم کیے گئے جو ہر رکن کی نشست پر پہنچائے گئے۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا  کیا جارہاہے جبکہ حکومتی اراکین کی جانب پریشانی کے عالم  میں ڈیسک بجا کر حماد اظہر کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔

اپوزیشن کے ارکان نے پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں،جن پر مختلف نعرے درج ہیں،سلیکٹڈ حکومت نامنظور،عوام کا معاشی قتل نامنظور،کرونا پھیلائو نامنظور، آٹا چینی چور نامنظور، پٹرول بحران نامنظور ،عوام دشمن بجٹ نامنظورکے فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی صدارت اسپیکر اسد قیصر کررہے ہیں جبکہ وزیر اعظم بھی اجلاس میں شریک ہیں۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔