پیر - 3 اکتوبر - 2022
خواجہ اینڈ سنز سٹور
سفیر پاکستان خواجہ ایند سنز سٹور پر

ایمسٹرڈیم.قائیمقام سفیر پاکستان اعزاز خان کا پاکستانی سٹور”خواجہ اینڈ سنز”کا خصوصی دورہ.ہالینڈ سے منصور احمد بیورو چیف کی رپورٹ

ہالینڈ. ایمسٹرڈیم(منصوراحمد بیورو چیف ) ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں  قایمقام پاکستانی سفیراعزاز خان نے ایمسٹرڈیم میں خواجہ سنز کا خصوصی دورہ کیا اور سعید خواجہ ، سعود خواجہ سے خصوصی ملاقات کی انہوں نے سٹور پر پاکستانی مصنوعات پر بہت خوشی کا اظہارکیا انہوں نے کہا مجھ خوش ہوئی ہے کہ آپ پاکستانی مصنوعات کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور پاکستانی پرچم کے ساتھ وطن کی الگ شناخت کی نمائندگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔  سٹور کو دیکھ کر  پاکستان نے دلی خوشی کا اظہار کیا  اور پاکستانی اشیاء سبزیوں ،دالوں مصالحہ جات پاکستانی مٹھائی اور دوسری مصنوعات کی موجودگی کی تعریف کی۔ سٹور کے ایگزیگٹیو سعید خواجہ نے کہاکہ ہم ہر مذہبی وثقافتی تہوار پر اس کی مناسبت سے پاکستان سے چیزیں منگواتے ہیں جو لوگ بڑی خوشی سے یہاں سے خرید کرتے ہیں۔ سعید خواجہ اور سعود خواجہ کے والد امتیاز احمد خواجہ عرصہ 45 سال سے ایمسٹرڈیم میں مقیم ہیں پہلے خواجہ امتیاز احمد سٹور کو ہینڈل کرتے تھے اب ان کے بیٹے سعید خواجہ اور صعود خواجہ ہینڈل کرتے ہیں جبکہ آفتاب اشرف خواجہ شہباز اشرف بھی ساتھ ہوتے ہیں ۔

خواجہ اینڈ سنز سٹور پر جاکر بلا شبہ وطن کی کسی شاپ کی  سی خوشبو آتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔