منگل - 4 اکتوبر - 2022

ایک شخصیت ایک شام شوکت جمال کے ساتھ.ریاض ۔ سعودی عرب سے شاہین جاوید کی رپورٹ

سعودی عرب میں شعراء ، ادیبوں اور صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک شخصیت ایک شام "شوکت جمال ” کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا جس میں مزاحیہ شاعر جناب شوکت جمال کے کلام اور کام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کا آغاز زبیر بھٹی صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔نعت رسول میں اشعار یوسف علی یوسف صاحب نے کہے۔۔پاکستان رائٹرکلب کےصدر فیاض ملک صاحب نے شوکت جمال صاحب کا شاندار استقبال کیا ۔تقریب کی صدارت جناب یوسف علی یوسف صاحب نے بہترین انداز میں کی اور کہا کہ مزاحیہ اور شگفتہ ادب کا معروف اور اہم نام شوکت جمال صاحب ہیں ۔ان کے بے شمار مجموعہ کلام منظر عام پر آ چکے ہیں۔ بے شمار عالمی معاشروں میں شہرت پا چکے ہیں۔ان کی شاعری کا نمایاں پہلو ان کا تہذیب و شائستگی بھرا طنز و مزاح والا مزاج ہے۔بہت ہی شفیق اور ملنسار انسان ہیں اور ان کا مزاج بھی ان کی طرح شگفتہ ہے۔ عالمی اردو مرکز ریاض چیپٹر کے سر پرست اعلی ہیں اور تخیل ادبی فارم ریاض کے مشاورتی بورڈ کے سینئیر رکن بھی ہیں۔آپ کے تعارف کے بعد حاضرین محفل نے بھی شوکت جمال صاحب کے بارے میں اظہار خیال کیا جن میں لیڈیذ چیپٹر کی کنوینر ڈاکٹر فرح نادیہ صاحبہ ، ڈپٹی کنوینر شمایلہ ضوپاش صاحبہ، میڈیا کوآرڈینیٹر شاھین جاوید صاحبہ، ایونٹ کوآرڈیینیٹر مدیحہ نعمان صاحبہ اور صدر فیاض ملک صاحب نے شوکت جمال صاحب کی شاعری ، موضوعات، ان کی حس مزاح پر گفتگو کی ۔تقریب میں موجود شعراء جن میں یوسف علی یوسف ، منصور محبوب چودھری،زبیر احمد بھٹی محمد صابر نے اپنے اپنے انداز میں شوکت جمال صاحب کے بارے میں اظہار خیال کیا اور ساتھ ساتھ اپنے کلام کو بھی پیش کیا۔ جبکہ راشد محمود صاحب نے تقریب کے نثری حصے میں شوکت جمال کے فن اور شخصیت پر اپنے مخصوص اور دلچسپ انداز میں مضمون پڑھا۔ بعدازاں حاضرین کی جانب سے ان سے سوال جواب بھی کئے گئے۔پاکستان رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کی جانب سے شوکت جمال صاحب کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا اور نیک تمنائوں اور دعائوں کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔