اتوار - 2 اکتوبر - 2022

بجلی کی پیداوارکے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) ملک میں بجلی کی پیداوارکے شعبہ میں جاری مالی سال کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک اورسرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء تا جنوری 2020ء ملک میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 404.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں منفی گروتھ دیکھنے میں آئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں تھرمل بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 61.8 ملین ڈالر رہا، پن بجلی کے پیداوار کے شعبہ میں جاری مالی سال کے دوران 109.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ اسی طرح کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 233.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جنوری 2020ء میں بجلی کے پیداوارکے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 114.5 ملین ڈالر رہا۔

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔