اتوار - 2 اکتوبر - 2022

بطور اپوزیشن جماعت ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر پا رہے ۔ عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور ہم کچھ بھی نہیں کر رہے۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی ۔۔

اسلام آباد ولید بن مشتاق
بطور اپوزیشن جماعت ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر پا رہے ۔ عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور ہم کچھ بھی نہیں کر رہے۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی ۔۔
پاکستان مسلم لیگ کا بطور اپوزیشن جماعت اپنی ہی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی قیادت نے اراکین کو معاشی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں بارے بریف کیا ۔ اجلاس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم بطور اپوزیشن جماعت پارلیمنٹ میں موثر کردار ادا نہیں کر پارہے۔پہلی بار ہے عوام اپوزیشن کی جانب دیکھ رہی ہے اور ہم کچھ نہیں کررہے۔ ہمیں عوام کی توقعات کے مطابق آواز بلند کرنا چاہے۔قومی ڈائیلاگ کئے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز سے نہیں نمٹا جا سکتا نہ ہی اس کے بغیر نئے الیکشن کروانے سے مسائل حل ہوں گے۔ شاہد خاقان نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی آگے بڑھ کر عوامی مسائل اجاگر کریں۔ملک کے مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے کہ سب سر جوڑ کر بیٹھیں ۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل(رپورٹ پرنس امجد گھوٹو) سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔