اتوار - 2 اکتوبر - 2022

بھارتی درخواست پر پاکستان کی سارک کانفرنس میں ویڈیو لنک سے شرکت ۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سارک کانفرنس میں کشمیری بھائیوں کے لئے آواز اٹھا کر مودی کو بھی لاجواب کر دیا ۔

ولید بن مشتاق۔۔۔
بھارتی درخواست پر پاکستان کی سارک کانفرنس میں ویڈیو لنک سے شرکت ۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سارک کانفرنس میں کشمیری بھائیوں کے لئے آواز اٹھا کر مودی کو بھی لاجواب کر دیا ۔
کرونا کے مسئلے پر ہونے والی سارک کانفرنس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ویڈیو لنک پر خطاب کی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء بین االاقوامی ہیلتھ ایمرجنسی ہے ۔ سارک کا خطہ عالمی آبادی کا پانچواں حصہ ہے جس میں دنیا کے سب سے بڑے اور گنجان آباد شہر موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق وبا سے مقابلے کی تیاری ہر ملک کی ذمہ داری ہے ۔ پاکستان وبا کے پھوٹتے ہی اس پر قابو پانے کی کوششیں کر رہا ہے ۔ اور اس کے خطرے سے پوری طرح آگاہ ہے ۔ظفر مرزا نے واضح کیا کہ پاکستان احتیاط کے ساتھ ساتھ خوف و ہراس سے بچنے کی تلقین کر رہا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان خود سارے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اور پاکستان کی کوششوں کی عالمی ادارہ صحت نے بھی تائید کی ہے ۔اجلاس کے دوران ظفر مرزا نے مقبوضہ کشمیریوں کے عوام حق کیلئے آواز بلند کر مودی اور سارک کے دیگر سربراہان مملکت کے ضمیر کو جھنجھوڑ ڈالا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بلاتعطل طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اطلاعات کی ترسیل ناگزیر ہے ۔ بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی لاک ڈاؤن ختم کرے ۔ ظفر مرزا نے شرکاء پر زور دیا کہ سارک کے مبصر رکن چین کے کوششوں سے فائدہ اٹھایا جائے ۔ موجودہ چیلنج سیاسی دانش اور دور رس اقدامات کا تقاضہ کرتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔