جمعرات - 2 فروری - 2023

بھارت کی دہشت گردوں کی حمایت کو بےنقاب کرتےرہیں گے۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  کی زیرصدارت کور کمانڈرز اجلاس کانفرنس ہوا، جس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی پر شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق افغان امن عمل کے مغربی سرحد پرمثبت اثرات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز اجلاس کانفرنس میں شرکا نے قومی اداروں کے ساتھ مل کرحالات کو معمول پرلانے کا مشن جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز اجلاس کانفرنس میں بھارتی جارحیت اور دہشتگرد گروپوں کی کھلے عام حمایت کو خصوصی طورگفتگو کی گئی۔ شرکا نے عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ شہریوں پربھارتی ظلم وستم کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔بھارت کی دہشت گردتنظیموں کی کھلم کھلاحمایت کو بےنقاب کرتےرہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کورونا کے خلاف حکومت کی مہم کا بھرپور حمایت کا عزم کیا گیا۔ کورونا کا مقابلہ صرف جامع قومی حکمت عملی سے کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ ہر شخص کو کورونا کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔کانفرنس میں ٹڈی دل سے نمٹنے اور دستیاب وسائل کے ساتھ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کا جائزہ لیا گیا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔