اتوار - 2 اکتوبر - 2022

بہاولنگر:ضلعی پولیس کا ڈرگ مافیا کے خلاف ایکشن-فقیروالی پولیس کی کارروائی

بہاولنگر( ڈاکٹر آصف چوہدری سے)ضلعی پولیس ڈرگ مافیا کے خلاف ان ایکشن،ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر فقیر والی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان امیر حمزہ اور وحید کوگرفتار کرکےقبضہ سے دو کلو 240 گرام چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج، مزید تفتیش جاری،
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ویثرن کے مطابق منشیات فروشوں کا قلع قمع کرکے نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ کرنے کے لئے موثر اقدامات جاری ہیں تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث ناسوروں کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت سے سخت سزائیں دلوائی جاسکیں۔ہم ضلع بہاولنگر کو ڈرگ فری بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ایس ایچ او فقیروالی انسپکٹرپرویز جتوئی نے کہا ہے کہ ڈی پی او کی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ اور جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کرنا بہاولنگر پولیس کا فرض بھی ہے اور مشن بھی۔عوامی خدمت ،کرائم کاخاتمہ اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔