پیر - 3 اکتوبر - 2022

بہاولنگر:ضلعی پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر گزشتہ روز پر متعدد تھانوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی سمیت چودہ مقدمات درج.محکمہ پولیس کی پریس ریلیز

بہاولنگر( ڈآکٹر آصف چوہدری سے )ضلعی پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر گزشتہ روز پر متعدد تھانوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی سمیت چودہ مقدمات درج، دو سا ل سے روپوش اے کٹیگری کے اشتہاری ملزم سمیت 1155 گرام چرس برآمد،  ناجائز اسلحہ،،وال چاکنگ،ساونڈ سسٹم،ناقص سیکیورٹی انتظامات کرایہ داری،منشیات فروشی شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ملزمان پابند سلاسل،مزید تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی پولیس کا کریک ڈاؤن، نیشنل ایکشن پلان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف  چودہ مقدمات درج،17 ملزمان گرفتار، منچن آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اے کٹیگری کے اشتہاری ملزم نیاز احمدکو گرفتارکرلیا۔ملزم راہزنی کے مقدمہ میں ملوث ہے اور عرصہ دو سال سے روپوش تھا۔فورٹ عباس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اقبال بابو کو گرفتار کرکے قبضہ سے چرس 1155 گرام برآمد، جبکہ ضلعی پولیس نے گزشتہ روز ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران 05 پسٹل،01ریوالوربرآمد،ملزمان میں غلام مصطفے، شوکت،عابد،عمرفاروق اور ندیم شامل ہیں۔نیشنل ایکشن  پلان کی خلاف ورزی پر بھی ضلعی پولیس کاکامیابی کے ساتھ ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کردیا، اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ پولیس فورس جرائم پیشہ افراداشتہاری و عدالتی مفروران  کے خلاف مستعدی و دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔دور حاضر میں پولیس کی ذمہ داریاں کافی حد تک وسیع ہو گئیں ہیں،پولیس ملازمین اپنی حدود و قیود میں رہتے ہوئے فرائض کی انجام دہی پوری محنت جانفشانی سے سرانجام دیں،عوام کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں، جرائم کا سدباب،معاشرے میں امن و امان کے قیام اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،جوکہ محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔عوام کے پو لیس سے متعلق مسائل کا مدوا اور ان کی دادرسی پولیس ورکنگ کا بنیادی اصول ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔