منگل - 4 اکتوبر - 2022

بہاولنگر: تھانہ صدر بہاولنگر کی بروقت اور بڑی کاروائی، سرقہ مویشی کا سات رکنی بین الصوبائی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ہاولنگر( ڈاکٹر آصف چوہدری سے ) پولیس تھانہ صدر بہاولنگر کی بروقت اور بڑی کاروائی، سرقہ مویشی کا سات رکنی بین الصوبائی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ مویشی سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برامد،ملزمان عرصہ دارز سے وارداتیں کر کے روپوش ہو جاتے تھے۔ گزشہ روز پولیس نے ڈرامائی انداز میں ملزمان کودھر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر عظمت شاھین نے سب انسپکٹر را وشاہد سمت بھاری نفری کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوے ڈرامائی انداز میں سرقہ مویشی کا بین الصوبائی سات رکنی گینگ اس وقت گرفتار کیا جب وہ اگلی واردات کی تیاری میں مصروف تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی مالیت کے سرقہ شدہ مویشیوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برامد کر لیا ملزمان عرصہ دراز سے وارداتیں کر کے روپوش ہو جاتے تھے پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات میں ملوث ملزمان کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید وارداتوں کا انکشاف بھی متوقع ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر عظمت شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی تاکہ علاقہ میں عوام سکون کی نیند سو سکیں۔بین الاضلاعی سرقہ مویشی گینگ کی گرفتاری ایک اچھی کاوش ہے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔