پیر - 3 اکتوبر - 2022

بہاولنگر: پولیس کا غریب، پسماندہ اور دیہاڑی دار طبقے میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

بہاولنگر ( ڈاکٹرآصف چوہدری) کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاون کی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ ضروت مندافراد کے لئیے ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر بہاولنگر پولیس کا غریب، پسماندہ اور دیہاڑی دار طبقے میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی اوز نے مستحق افراد میں اشیائے خوردونوش تقسیم کیں

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاون کی صورتحال کئ پیش نظر متاثرہ ضروت مندافراد کے لئیے ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر مخیر حضرات کے تعاون سے بہاولنگر پولیس کی جانب سے غریب، پسماندہ اور دیہاڑی دار طبقے میں راشن تقسیم کرکے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،دفاتر میں اور گھر گھر جاکر راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، امروز ڈی ایس پی ہارون آبادملک اعجاز حسین اور ڈی ایس پی فورٹ عباس ہمایوں افتخار نے شہر کے مخیر حضرات کے تعاون سے موجودہ لاک ڈاون کی وجہ سے متاثرہ مستحق افراد میں راشن ان دہلیز پر تقسیم کیا،کرونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے تاکہ اس بیماری سے بچ سکیں. اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ مشکل وقت کا مقابلہ کرنا اور دوسروں کے کام آنا ہی انسانیت کی معراج ہے، کرونا وائرس سے بچاو کے لیے سماجی میل ملاپ سے اجتناب کریں،ان مشکل حالات میں پولیس ہمیشہ کی طرح فرنٹ لائن پر موجود ہے. عوام گھروں میں رہیں. پولیس کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے محاذ پر سرگرم عمل ہے،

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔