منگل - 4 اکتوبر - 2022

بہاول پور پریس کلب: ” پاکستان بحرانوں کے مدوجزر میں ” بہاولپور کے سیینیئر دانش ور حبیب اللہ بھٹہ کی کتاب کی تقریب رونمائی

بہاولپور۔(ویب سے) پاکستان بننے سے لے کر آج تک ، سیاسی و آئینی بحرانوں سے لے کر نیو ورلڈ آرڈر تک اور اسکے علاوہ پاکستانی تاریخ کے تمام اتار چڑھاو پر مبنی کتاب ” پاکستان بحرانوں کے مدوجزر میں ” کے عنوان سے بہاول پور کے پریس کلب میں رونمائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، مقررین نے نو دہائیاں دیکھنے والے کتاب کے مصنف سینئر دانشور و ادیب ملک حبیب للہ بھٹہ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

تقریب کے شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی،معرو دانشور اور سابق سینیٹر تابش الوری،مصنف کے بیٹے نجیب اللہ بھٹہ سابق چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی شرکت کی۔

اسکے علاوہ مشہور دانشوروں،مفکرین شعبہ صحافت کے بڑھے ناموں نے بھی شرکت کی اور محترم حبیب اللہ بھٹہ کی خدمات کو سراہا۔کتاب میں پاکستان کے وجود میں آنے سے لیکر،آمریت،جمہوریت کے ادوار سمیت موجودہ بحرانوں تک کا ذکر کیا گیا ہے۔یہ کتاب بہتر اپنے حال اور مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے ماضی سے سیکھنے کی عملی تفصیر ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔