پیر - 3 اکتوبر - 2022

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار۔ پاکستان میں داخلےکیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنےکافیصلہ۔

ولید بن مشتاق سے

پاکستان میں داخلےکیلئے کوروناوائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کرنےکافیصلہ کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبا،سیاحوں کی وطن واپسی میں مشکلات پرکیاگیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سےٹیسٹ کی پابندی ہٹانےکاحکم کل جاری کیےجانےکاامکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ اس فیصلے کے بعد بیرون ملک پھنسے پاکستانی طلبا ء، سیاح اور دیگر وطن واپس آ سکیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ کے بعد کی صورتحال کے لیے بھی تمام تر تیاریاں یقینی بنا ئی جا رہی ہیں ۔ بیرون ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ ملک کے7بڑے شہروں میں بڑےہوٹل حاصل کرکےقرنطینہ میں تبدیل کیےجائیں گے۔ کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور،فیصل آباد،ملتان،سیالکوٹ میں قرنطینہ قائم کیے جائیں گے۔ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے بعد کلیئرنس ملنے پر گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ چین سمیت دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے جس کےمطابق پاکستانی شہریوں کو ملک واپس لا کر یہاں ہی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔