اتوار - 2 اکتوبر - 2022

.بے گناہ ہونے کے باوجود شاہد خاقان عباسی نے طویل جیل کاٹی اور بہادری کے ساتھ پارٹی کے کھڑے رہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں.مریم نواز

اسلام آباد (میڈیا رپورٹس) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی نے آگے آکر کردار اداکرنے کو کہا تو پیچھے نہیں پائیں گے . مریم نواز اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کے گھر پہنچیں اور انہیں نیب کیس میں رہائی پر مبارک باد دی .کیپٹن (ر) محمد صفدر اور سینیٹر پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بے گناہ ہونے کے باوجود شاہد خاقان عباسی نے طویل جیل کاٹی اور بہادری کے ساتھ پارٹی کے کھڑے رہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں. ملکی حالات سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے پوچھا کہ کیا مجھے دکھایا جائے گا، مجھ سے زیادہ زنجیروں میں میڈیا جکڑا ہوا ہے، میڈیا پر میری خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں، کسی سےڈرنےوالی نہیں،والدکی بیماری کی وجہ سےخاموش تھی.

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل(رپورٹ پرنس امجد گھوٹو) سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔