اتوار - 2 اکتوبر - 2022
dwd tlp ksa

تحریک لبیک پاکستان :سعودی عرب میں دعائیہ مجلس کا اہتمام پاکستان اور سعودی عرب کیلئے خصوصی دعائیں

ریاض (ناظم علی عطاری) تحریک لبیک پاکستان سعودی عرب کے شہر نعاریہ میں کارکنان کی جانب سے محفل اور مٹینگ کا اہتمام کیا گیا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا گیا جس کی میزبانی مجاہد تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان
سید علی مرتضیٰ شاہ بخاری ، حافظ وسیم سیفی۔ حافظ شیرافگن۔
علامہ محمد یاسر۔ نوید بٹ محمد شہباز۔ شان بھٹی آف بکھو بھٹی الیاس پولا نے کی دمام الجبیل سے امیر سعودی عرب چوہدری عبدالرزاق جٹ نائب امیر پیر محمد آصف سیفی رضوی ثمر اقبال ورک
سید راشد حسین شاہ۔اعجاز احمد۔ شہزاد سیفی الریاض سے علامہ نورالحسن شاہ ہاشمی اور مرزا عاطف بیگ نے خصوصی شرکت کی خصوصی خطاب علامہ نورالحسن شاہ ہاشمی صاحب کیاخطاب کرتے ہوئے علامہ ،نور الحسن نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان مبارکہ بیان کی اور موجودہ حالات کے پیش نظر سعودی عرب کے کارکنان سے اپیل کی کے اسلام مخالف قوتوں کے خلاف متحد ہو کر کام کریں آج جو لبرل ازم کے نام پر پاکستان میں بے حیائی پھیلانے بھرپور کوشش کی جارہی ہے جس کو ناکام بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کوششیں جاری رکھیں آخر میں درود سلام کے بعد پاکستان  اورسعودی عرب کی سالمیت اور پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔