جمعرات - 2 فروری - 2023
تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو ہم بھی لاک ڈاؤن کریں گے۔ ڈاکٹرز

تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو ہم بھی لاک ڈاؤن کریں گے۔ ڈاکٹرز

اکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ڈاکٹروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو ہم بھی لاک ڈاؤن کریں گے۔کراچی میں پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی میں ڈاکٹر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔پی ایم اے کے عہدیداران کاکہنا تھا کہ ہم نے صرف ایک بار ہڑتال کی ہے، ہمارا جھگڑا عوام سے نہیں حکومت سے مطالبات ہیں، ڈاکٹرز سے ایسی ڈیوٹی کرائی جاتی ہے جو دنیا میں کہیں نہیں۔پی ایم اے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو سیکیورٹی فراہم نہ کی گئی تو ہم بھی لاک ڈاؤن کریں گے ،فائرنگ کے واقعات تواتر سے ہوئے تو اوپی ڈیز بھی بند کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پریس کانفرنس میں دوائیوں کے برانڈنام استعمال نہ کریں،دوائیوں کا نام لیناغیر اخلاقی ہے۔

sourcelink


Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔