منگل - 4 اکتوبر - 2022

تنخواہوں میں عدم اضافہ۔۔ وفاقی ملازمین کی جانب قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز ۔

(اسلام آباد ولید بن مشتاق )
تنخواہوں میں عدم اضافہ۔۔ وفاقی ملازمین کی جانب قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز ۔۔
وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے سرکاری اداروں کے ملاز مین نے تنخواہوں میں عدم اضافہ پر قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے۔ ملازمین کی جانب سے ہڑتال کے باعث بیشتر وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک اداروں میں کام جزوی طور پر بند ہو گیا۔ وفاقی ملازمین اپنے مطالبات منوانے کے لئے سڑکوں پر آگئے۔ ملازمین کا کہنا ہے ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ہر چیز کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔ ملازمین نے شکوہ کیا کہ انکی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔ اسی بناء قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز کیا ہے ۔ ملازمین کا مزید کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے تک احتجاج جاری رہے گا۔مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں احتجاج میں شدت بھی آ سکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔