منگل - 4 اکتوبر - 2022
فوٹو سی این این

تھائی لینڈ-فوجی اہلکار کی فائرنگ26 افراد ہلاک،حملہ آور بھی سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک

تھائی لینڈ میں فوجی اہلکار کی شاپنگ مال میں اندھا دھند فائرنگ۔۔26افراد ہلاک۔۔42زخمی۔۔بعض کی حالت تشویشناک۔۔حملہ آور بھی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔۔ تھائی حکام کے مطابق  مارے جانے سے قبل فوجی نے 20 افراد کو ہلاک کر دیا تھا پی۔ٹی وی کے مطابق۔پاکستان  نےجانی نقصان پر دکھ اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق

وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بی بی سی تھائی سروس کو بتایا کہ 32 برس کے جاکرا فنتھ تھوما نامی جونیئر فوجی اہلکار نے پہلے اپنے افسر پر حملہ کیا اور اس کے بعد ایک فوجی کیمپ، بودھ عبادت گاہ اور ایک شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی۔

حملہ آور نے پہلے فوجی کیمپ سے اسلحہ حاصل کیا اور پھر ہموی سے ملتی جلتی فوجی گاڑی میں وہاں سے روانہ ہوا۔ شاپنگ سینٹر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسے رائفل تانے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی میڈیا پر نشر کی جانے والی فوٹیج میں مشتبہ حملہ آور کو ٹرمینل 21 شاپنگ سینٹر کے سامنے اپنے گاڑی سے باہر نکلتے اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور اب ایک عمارت کے زیرِ زمین حصے میں چھپا ہوا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔