پیر - 6 فروری - 2023

تھرپارکر میں کنویں کی کھدائی کے دوران 4 مزدور کرہلاک

تھرپارکرکی تحصیل ننگرپارکرکے گاؤں میں کنویں کی کھدائی کے دوران دب کر4 مزدورکرہلاک ہوگئے۔

مٹھی ننگرپارکرکے راڑکرو میں کنویں کی کھدائی کے دوراں کنواں دب جانے سے 4 مزدور ہلاک ہوگئے،لاشیں نکال لی گئیں۔

تھرپارکرکی تحصیل ننگرپارکرکے گاؤں راڑکوؤ میں کنویں کی کھدائی کی دوران مٹی کا تودا اچانک مزدوروں پرآ گرا۔ ہلاک مزدوروں میں کولہی برادری سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جالو مل ،وانکجی،مہاسنگھ اور کرمن شامل ہیں۔

مزدور گاؤں کے رہائشی کے کھیت میں زرعی زمین آباد کرنے کے لیے کنواں کھود رہے تھے ۔اطلاع پر ننگرپارکر تعلقہ انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے چاروں لاش نکال لیں۔

ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم کا کہنا تھا کہ 16 فٹ کنواں بارش کے بعد نمی ہونے سے کھدائی دوراں کے دب گیا۔

انتظامیہ نے بروقت امدادی کارروائی شروع کی مگر مشینری پہنچانے میں وقت لگا،گاؤں بھی شہر سے بہت دور تھا تب تک مزدور ہلاک ہوچکے تھے۔اچانک 4 لاش ایک ہی گاؤں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔