اتوار - 2 اکتوبر - 2022

جاسوسی کا خطرہ۔ سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ بین ۔ سول سرونٹس کے لیے متبادل پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوششیں تیز.اسلام آباد سے بیورو چیف ولید بن مشتاق کی رپوٹ

بیورو چیف اسلام آباد ولید بن مشتاق  سے. جاسوسی کا خطرہ۔ سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ بین ۔ سول سرونٹس کے لیے متبادل پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوششیں تیز ۔سرکاری ملازمین کی ڈیٹا چوری واٹس ایپ ہیکنگ کا معاملے کے حوالے سے این آئی ٹی بی نے سمارٹ آفس بنانے کے منصوبے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت سے آئندہ بجٹ میں 57 کروڑ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ این آئی ٹی بی حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین کو اسکائپ واٹس ایپ طرز کا پلیٹ فارم دیں گے ۔وزارت آئی ٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے 34ارب مانگ لیے جب کہ آئی ٹی کی آٹھ سکیموں کیلئے 4ارب روپے اور ٹیلی کام سیکٹر کیلئے 16ارب چالیس کروڑتجویز کیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کے موبائل سے ڈیٹا چوری کی شکایات پر حکومت نے سرکاری افسران کو اہم سرکاری معلومات کے تبادلے کے لیے 7 فروری کو وٹس ایپ کا استعمال نہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔

سرکاری نوٹیفیکیشن کا عکس

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔