منگل - 31 جنوری - 2023

جام مدد علی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اوررکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

جام مدد علی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اورکئی روز سے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹرپرتھے۔ جام مدد علی کو تشویشناک حالت میں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

جام مدد علی سندھ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین بھی تھے۔ جام مدد علی سانگھڑسے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنرسندھ  عمران اسمعیل نے جام مدد علی کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جام مدد علی اچھے بہترین انسان اور اچھے دوست تھے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔