اتوار - 2 اکتوبر - 2022

جاپانی2019 میں خوراک مصنوعات کی برآمدات بلند ترین سطح پر

ٹوکیو ۔ 8 فروری (اے پی پی) جاپان کی2019 میں خوراک کی برآمدات ریکارڈ بلند سطح تک بڑھی ہیں لیکن یہ 10 کھرب ین کے حکومتی ہدف سے کم رہیں۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بیرون ملک ترسیلات کی مالیت تقریباً 8 اعشاریہ 3 ارب ڈالر رہی۔ یہ 2018 کی نسبت صفر اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے۔چاول کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ دودھ اور ڈیری مصنوعات میں 20 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا۔اعلی کوالٹی کے واگیو سمیت بیف کی برآمدات 20 فیصد تک بڑھیں اور جاپانی الکحل ساکے کی برآمدات میں 5 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا تاہم گزشتہ 7 سال کے مقابلے میں 2019 میں خوراک کی برآمدات میں کم ترین اضافہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے جاپانی خوراک کی برآمدات میں کمی آئی۔ ہانگ کانگ جاپانی خوراک مصنوعات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔