اتوار - 2 اکتوبر - 2022

جدہ:جدہ کےلئے پاکستانی قونصل جنرل کی نجران کے گونر شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد سے نجران میں ملاقات ،مذہبی رشتوں اور اخوت و اتحاد پر قائم رہنے کا عزم و اعادہ ،وژن 2030کی تعریف، نور الحسن گجر کی رپورٹ

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے نجران ریجن کے گورنر ، شہزادہ جلوي بن عبد العزیز بن مساعد سے نجران میں انکے دفتر میں ملاقات کی۔
گورنر نجران نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین دیرینہ تعلقات کی تعریف کی اور کہا کہ انکی بنیاد مذہبی رشتوں ، اتحاد اور بھائی چارے پر قائم ہے۔
دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور اور دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

۔قونصل جنرل نے سعودی وژن 2030 اور خطے میں ہونے والی ترقی کی تعریف کی۔ قونصل جنرل نے پرتپاک خیرمقدم اور مہمان نوازی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔