جدہ : (رپورٹ امداد حسین لک)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری خوش اختر سبحانی کی وفات پر انکی روح کے ایصال ثواب کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں جدہ قونصلیٹ کے افسران ، کمیونٹی کی ممتاز کاروباری ،سماجی ، مذہبی شخصیات نے شرکت کی
تعزیتی اجتماع کے موقع پر مرحوم چوہدری خوش اختر سبحانی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور نعت رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) مقبول پڑھی گئی اس موقع پر چوہدری خوش اختر سبحانی کی مغفرت کیلئے شرکاء نے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کرانکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے انکے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے (آمین)۔ تعزیتی اجتماع کے موقع پر قونصل جنرل جدہ نے خصوصی شرکت کی ۔ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید صاحب اور چوہدری محمد اکرم گجرصاحب نے کہا کہ چوہدری خوش اختر سبحانی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے جس طرح اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی انکا سلوک پیار اور خدمت کا جذبہ کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ہم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔