اتوار - 2 اکتوبر - 2022

جدہ:سعودی عرب میں بھی "خواتین کے عالمی دن” کی تقریبات.سعودی عرب سے نورالحسن گجر کی رپورٹ

دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے شہر جدہ میں بھی ایم پاورانگ پاکستانی وومن آف جدہ کے پلیٹ فارم سے پاکستانی خواتین بھی اپنا عالمی دن منا رہی ہیں اور اسی حوالے سے تقریب کا ہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانئ بزنس مین اور گھریلو خواتین نے شرکت کی اور سب نے ملکر کیک کاٹا #

جدہ میں ایم پاورنگ پاکستانی وومن آف جدہ کی چئر پرسن معروف فوڈ نیوٹریشنسٹ ادعیہ وہاج کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف وومن سیکرٹری سعودی عریبہ ثناء شعیب تھی تقرئب سے خطاب کرتے ہوئے ادعیہ وہاج،ثنا شعیب فراح عبید ،سلما جانزیب ،مدیعہ سلیمان ،رحام بلال اور دیگر نے خواتین کے حقوق اور مختلف معاشروں میں انکی کمزور حثیت پر اظہار خیال کیا اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ کے خواتین کے حقوق اور پاسداری کے لیے عملی کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کا شکریہ ادا کیا کے انہوں نے سعودی عرب میں خواتین کے لیے قانونین میں نرمی کر کے خواتین کو گاڑی چلانے اور اکیلے سفر کی اجازت دی ۔تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادعیہ وہاج اور دیگر نے کہا کے ہماری اس تقریب کا مقصد دیار غیر میں ان پاکستانی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا جو اتنے مشکل حالات میں بھی اپنا کام کر رہی اور ایسے خواتین جو گھروں میں موجود ہیں انکو کام کی طرف راغب کرنا اور انکو خواتین کے حقوقُ کے متعلق آگاہ کرنا تھا تقریب کے آخر میں وومن ڈے کے حوالے سے تنظیم کی ممبران عروج اصغر ،مریم ہاشمی ،عائشہ مسرور ،سمیعہ احسان ،صباء ملک ،عمارہ عرفان ن نے خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے دیار غیر میں موجود وومن کی جانب سے اپنا اپنا پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔ اور سب نے ملکر کر کیک کاٹا اور خوبصورت تقریب سجانے پے عادییہ وہاج کا شکریہ ادا کیا ۔

 

 

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔