اتوار - 2 اکتوبر - 2022

جدہ:پاک سعودی فرینڈزشپ فورم کے وفد کی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید سےملاقات سید مسرت خلیل کی رپورٹ

جدہ (سید مسرت خلیل) جدہ میں پاک سعودی فرینڈزشپ فورم (پی ایس ایف ایف) کے ایک وفد نے فورم کے چیئرمین خالد رشید کی قیادت میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید ملاقات کی اور انھیں یوم پاکستان 23 مارچ 2020 کے حوالے سے فورم کےتحت ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ انھوں نے قونصل جنرل کو فورم کی ثقافتی ، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں سےبھی آگاہ کیا۔ خالد رشید اور وفد نے سعودی عرب کے ساتھ لازوال دوستی کے رشتہ اور باہمی ٹریڈ کو مزید مضبوط کرنےکی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قونصل جنرل کو عہدہ سنبھالنے اور قلیل مدت میں کمیونٹی میں مقبولیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ آپ نے پاکستانی برادری کے ہر مکتبہ فکرکے درمیان یکجہتی اورہم آہنگی پیدا کرکے یادگار کارنامہ انجام دیا ہے۔ جس کو تادیر یاد رکھا جائے۔ اس کے علاوہ حال ہی میں ٹریول اینڈ ٹوریزم نمائش کی افتتاحی تقریب میں گہری دلچپسی کا اظہار کرنے اور پاک سعودی دوستی اورٹریڈ کو مزید استحکام دینے پر بھی مبارکباد دی ۔
قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے آفس میں فورم کے وفد کے عہداروں کا خیر مقدم کیا اوران کے خیالات کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں فورم کی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور پا ک سعودی دوستی اور ٹریڈ کو مزید مضبوط بنانےکے لئےفورم سے اپنے بھرپورتعاون کا وعدہ کیا۔
وفد نے قونصلیٹ کےدیگر افسران سے بھی ملاقات کی جس میں کمیونٹی ویلفیئر قونصلرعبدالماجد میمن اورٹریڈ اینڈ انوسمینٹ قونصلرسید عبدالوحید شاہ شامل تھے۔ ملاقات میں دونوں افسران نے وفد کو اپنے تعاون کا یقین دہانی کرائی ۔اس کے علاوہ قونصلیٹ میں آئے ہوئے مدینہ المنورہ کی معروف سماجی ڈاکٹر خالد عباس الاسعدی سے بھی وفدکی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب نے اپنی کتاب پاک سعودیہ دوستی کا ایک نسخہ وفد کو پیش کیا۔
پاک سعودی فرینڈز شپ فورم کے وفد میں، ڈپٹی چیئرمین قاری محمد آصف، صدر خالد لطیف، جنرل سیکریٹری عرفان خالد اور ایگزیکیٹو ایڈوائزر اسرارخان شامل تھے۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔